ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے نواز شریف بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں ۔مسلم لیگ(ن)

ہفتہ 12 جنوری 2008 16:14

پیرمحل(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 12. جنوری2008 ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 93 محمد جنید انوار چوہدری ‘ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 86‘چوہدری امجد علی جاوید اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 87کرنل (ر) محمد ایوب خاں گادھی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی‘لوٹ کھسوٹ سے عوام سخت بیزار ہیں‘حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں ہے‘(ق) لیگ کے سائیکل سے ہوا نکل چکی ہے۔

ایک انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔18فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ثابت کردیں کہ عوام حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور امریکہ نواز پالیسیوں کیخلاف ہیں شیرپر مہر لگا کر نواز شریف کے جیالوں کو کامیاب کرائیں تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام اور عدلیہ کی آزادی کیلئے مزید کام کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ناظم چوہدری نثارالحق نثار،موجودہ ناظم چوہدری عاشق حسین،محمد اقبال بالی،محمد ساجد کونسلر،ارشاد احمد نمبردار،چوہدری بشارت احمد،محمد صفدر ننھا اورچوہدری امانت علی جٹ سابق ممبر ضلع کونسل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ثابت کردیں گے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ مسلم لیگ کا قلعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :