عراق کی صورتحال حوصلہ افزا ہے ، سعودی قیادت سے خطے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،، امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کی ریاض میں سعودی ہم منصب سعود الفیصل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 16 جنوری 2008 12:56

عراق کی صورتحال حوصلہ افزا ہے ، سعودی قیادت سے خطے کے امور پر تفصیلی ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 16. جنوری2008 ) امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ عراق کی صورتحال حوصلہ افزا ہے اور سعودی قیادت سے عراق اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کو نڈولیزا رائس نے کہاکہ عراقی عوام سیاسی مفاہمت کے ذریعے مقامی قائدین پر مشتمل حکومت چاہتے ہیں۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بیروت بم دھماکے کی مذمت کی۔ سعود ی وزیر خارجہ سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ بیروت بم دھماکے کے ذریعے لبنا ن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دھماکے کرکے امریکا کو لبنانی عوام اور جمہوری قوتوں کی حمایت سے نہیں روکا جاسکتا۔