بھارت‘کرم چند گاندھی کی راکھ سمندر میں بہانے کا فیصلہ

جمعرات 17 جنوری 2008 13:29

بھارت‘کرم چند گاندھی کی راکھ سمندر میں بہانے کا فیصلہ
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 17. جنوری2008 ) بھارت کے رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کی راکھ ساٹھ سا ل بعد سمندر میں بہانے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے ۔گاندھی کی راکھ 30 جنوری کو پانی میں بہائی جا رہی ہے ۔1948 میں قتل کئے جانے کے بعد موہن داس گاندھی کی راکھ یادگار کے طور پر پیروکاروں میں تقسیم کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

راکھ کا کچھ حصہ ایک تاجرنے گذشتہ سا ل گاندھی کی یاد گاررکھنے والے میوزیم کو دیا تھا ۔میوزیم کی انتظامیہ نے راکھ کی نمائش کا اعلان کیا تو گاندھی خاندان نے اسے سمندر میں بہانے کی خواہش ظاہر کردی اب یہ راکھ گاندھی کے صاحبزادے ہیرالال پانی میں بہائیں گے۔ ہیرا لال کا تمام عمر اپنے والد سے اختلاف رہا۔ گاندھی سے کینہ پروری کے باعث ہیرالال نے مذہب بھی تبدیل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :