سپیکر قومی اسمبلی پرویز مشرف کے دورہ یورپ کے دور ان قائمقام صدر کے فرائض انجام دینگے۔سپیکر کے طورپر انتخابی مہم کے دور ان سر کاری گاڑی استعمال نہیں کرتا  چوہدری امیر حسین

جمعہ 18 جنوری 2008 17:35

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 18. جنوری2008 ) قومی اسمبلی کے سپیکر چوہدری امیر حسین صدر پرویز مشرف کے دورہ یورپ کے دور ان قائمقام صدر کے فرائض انجام دینگے ۔وہ اپنی انتخابی مہم کو چند دنوں کیلئے معطل کرکے سیالکوٹ سے اسلام آبا د آچکے ہیں اور 21جنوری کو صدر مشرف کے غیر ملکی دورے پر روانہ ہونے کے بعد اسلام آباد میں قائمقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے آئین کے تحت صدر کی ملک سے عدم موجودگی میں چیئر مین سینٹ قائمقام صدر کے فرائض انجام دیتا ہے تاہم چیئر مین سینٹ محمد میاں سومرو نگران وزیر اعظم اس لئے اب سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین قائمقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جمعہ کو سپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ۔

اس موقع پر اخبار نویسوں نے جب ان سے استفسار کیا کہ ان کی انتخابی مہم کیسی چل رہی ہے جس پر سپیکر نے کہاکہ انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے اور حلقے کے عوام انہیں بھاری اکثر یت سے دوبارہ کامیاب بنائیں گے جب ایک صحافی نے یہ کہاکہ قائمقام صدر بننے کے بعد آپ انتخابی مہم چلائیں تو مخالف امیدوار سر کاری وسائل استعمال کر نے کا الزام عائد کریگا ۔

(جاری ہے)

جس پر سپیکر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ بد قسمتی سے ہماری سیاست میں الزام تراشی زیادہ کی جاتی ہے اور تعمیری باتیں کم کی جاتی ہیں میں سپیکر کے طورپر انتخابی مہم کے دور ان سر کاری گاڑی استعمال نہیں کرتا اگر ضروری سمجھا تو قائمقام صدر کے طورپر بھی انتخابی مہم جاری رکھونگا ۔