نوازشریف کی حفاظت کیلئے ”نوازشریف ٹائیگرز ،،کے نام سے تنظیم قائم کردی گئی

پیر 21 جنوری 2008 22:17

نوازشریف کی حفاظت کیلئے ”نوازشریف ٹائیگرز ،،کے نام سے تنظیم قائم کردی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2008ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی حفاظت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے صدر اورحلقہ این اے 49سے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سربراہی میں ”نوازشریف ٹائیگرز،، کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طارق چوہدری ہوں گے تنظیم کا کام نوازشریف کی حفاظت اور عوامی دوروں اور ملاقاتوں کے دوران ان کے گرد ایک حصار بنا رکھنا ہے اس تنظیم کا خصوصی یونیفارم ہوگا اور 23جنوری کو نوازشریف کی اسلام آباد آمد کے موقع پر تمام حفاظتی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوں گے اس سلسلے میں نوجوانوں کی باقاعدہ فہرست مرتب کرکے ان کو سپیشل کارڈز جاری کردیئے گئے ہیں اس موقع پر تنظیم کے سرپرست ڈاکٹر طارق چوہدری نے تنظیم کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے قائد کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :