دولت مشتر کہ ا نتخابات کے بعد پاکستان کی رکنیت کی بحالی کا جائزہ لے گا۔ڈان میکنن

منگل 29 جنوری 2008 12:01

دولت مشتر کہ ا نتخابات کے بعد پاکستان کی رکنیت کی بحالی کا جائزہ لے ..
لندن(اردوپوائنٹاخبار تازہ ترین 29 جنوری2008) دولت مشترکہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد پاکستان کی معطل رکنیت کے مسئلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔ایک مغربی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ڈان مکینن نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے راستے پر واپسی کے بعد ہی پاکستان کی رکنیت بحال کرنے پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈان مکینن نے کہاپاکستان نے دھمکی دی ہے کہ رکنیت معطل رہی تو وہ زمبابوے کی طرح دولت مشترکہ سے تعلق توڑ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ کا وفد پاکستان جائے گا اور انتخابات کے انعقاد اور جمہوریت کی بحالی کے دیگر اقدامات کے بارے میں اپنی رپورٹ دے گا جن میں عدلیہ اور پریس کی آزادی جیسے اہم امور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :