پاکستان زمبابوے چوتھا ون ڈے،پاکستان نے چار جبکہ زمبابوے نے ایک تبدیلی کی

بدھ 30 جنوری 2008 12:47

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30 جنوری2008 ) پاکستان اور زمبابوے کے مابین جاری و ن ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں زمبابوے کے کپتان اٹسیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان نے چوتھے ون ڈے کے لیے چار کھلاڑیوں کو تبدیل کیا یونس خان ،کامران اکمل،یاسر عرفات اور سلمان بٹ کی جگہ فواد عالم،سرفراز احمد،سہیل خان اور خالد لطیف کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ زمبابوے نے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی پاکستان کی طرف سے سہیل خان اور خالط لطیف کو دن ڈے کیپ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :