سندھ میں لسانی فسادات کی سازش کی جارہی ہے ،قائد ایم کیو ایم الطاف حسین

جمعہ 8 فروری 2008 20:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری۔2008ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں لسانی فسادات کی سازش کی جارہی ہے ۔ اردو اور سندھی بولنے والے متحد ہوکر سندھ دھرتی کا قرض ادا کریں۔سکھر ، میرپورخاص اور قاسم آباد میں انتخابی جلسوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والوں کا جینا مرنا سندھیوں کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں متحدہ کے خلاف قرار داد منظور کرنے والوں نے دراصل متحدہ سے تعلق رکھنے والوں کی توہین کی تھی ۔

(جاری ہے)

متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی تمام سازشیں ہمیشہ ناکام ہوئیں کیونکہ ایم کیو ایم غریب اور متوسط طبقے کی واحد ترجمان جماعت ہے ۔الطاف حسین نے کہا کہ ان کی جماعت نے این ایف سی ایوارڈ پر جرات مندانہ موقف اختیار کیا جو کوئی دوسری جماعت نہ کرسکی ۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کو مکمل خود مختاری دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی ۔ الطاف حسین نے کہاعوام جانتے ہیں کہ الطاف حسین اپنے لئے کچھ نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کی ترقی چاہتا ہے ۔