چارسدہ میں خود کش دھماکہ---جنوبی پنجاب میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے

اتوار 10 فروری 2008 12:16

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10 فروری2008 ) چارسدہ میں خود کش دھماکہ،جنوبی پنجاب میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے اور امیدواران قومی وصوبائی اسمبلیوں کوجلسے جلوس ریلیاں نکالنے سے روک دیا گیا جنوبی پنجاب میں داخل ہونے والے چاروں خود کش حملہ آور بمباروں کی تلاش کاکام وسیع پیمانہ پر شروع کرتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں ،پولیس ،رینجرز اور پاک آرمی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنوں ڈی جی خان،ملتان اوربہاولپور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ان تینوں ڈویژنوں میں پٹھانوں اور کالعدم تنظیموں کی افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے خیر پور ٹامیوالی حاصل پور اور یزمان میں خود کش حملہ آور بمباروں کے بارے میں پتہ چلاہے جو ان تحصیلوں میں روپوش ہوچکے ہیں اور ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اس بات کی تصدیق انٹیلی جنس اداروں اور حکومتی ترجمان نے بھی کی ہے یہ چاروں خود کش حملہ آور بمبار ان تینوں تحصیلوں میں اہم سیاسی امیدواروں اور مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بناکر 18 فروری کے انتخابات کو ستو تاژ کرنے کارادہ رکھتے ہیں ضلع ناظم بہاولپور چوہدری طارق بشیرچیمہ نے تینوں تحصیلوں میں دفعہ144 کا نفاذ کرتے ہوئے ہر قسم کے جلسے جلوسوں ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے اور سیاسی شخصیات کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے تینوں تحصیلوں کے اہم پولنگ اسٹیشنوں کو بھی حساس قراردیتے ہوئے دس فروری کو رینجرز اور فوج تعینات کی جارہی ہے کالعدم مذہبی تنظیموں کے افراد کی گرفتاریوں کے لیے پولیس اور رینجرز حرکت میں آچکی ہے یہ چاروں خود کش حملہ آور بمبار جو سوات وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں القاعدہ اور طالبان تنظیموں سے تربیت یافتہ ہیں جن کے بارے میں وزارت داخلہ ایک مراسلہ بھی جاری کرچکے ہیں مراسلے میں ملتان اور ڈی جی خان کی اہم سیاسی شخصیات کی سیکورٹی بھی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :