چارسدہ خودکش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

اتوار 10 فروری 2008 18:20

چارسدہ خودکش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2008ء) چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسے میں ہو نے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجہ میں جان بحق ہونے والے افراد کو سپرد خاک کر دیے گئے نماز جنازوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔گزشتہ شام ضلع چارسدہ کے گاوں نحقی میں اے این پی کے انتخابی جلسہ میں ہونے والے خودکش حملے میں اٹھائیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

جان بحق ہونے والے افراد کی نما ز جنازہ ادا کرنے کے بعد اپنے اپنے آبائی گاوں میں سپر د خاک کردیے گئے ۔گاوں نحقی میں پانچ افراد ،موضع کرکنڑہ، آمبہ ڈھیراوردولت پورہ تین تین افراد کی اجتماعی نمازجنازے ادا کیے گئے جبکہ باقی جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اپنے اپنے آبائی علاقو ں میں اد ا کیے گئے ۔اس واقعے پر علاقے کے عوام انتہائی افسردہ ہیں ۔حکومت نے واقعے کی تحقیق کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں انور شاہ انچارج ،زبیرشاہ ایس پی انویسٹگیشن چار سدہ اور ایس ڈی پی او ضھراب گل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :