اقتدار میں آنے کے بعدبینظیر بھٹو قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرائینگے ۔ آصف علی زرداری

پیر 11 فروری 2008 16:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری۔2008ء) پاکستا پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماخورشیدشاہ کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ بینطیر بھٹو کی شہادت کے بعدملک سے پچیس ارب ڈالر باہر منتقل کر دیئے گئے ہیں جس سے ملک کی اقصادی صوتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد جان بوجھ کر آٹے ۔ بجلی ۔ گیس اور دیگر اشیاء کا بحران پیدا کیا گیاتا کہ عوام کی توجہ ان کے قتل سے ہٹائی جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں تحقیقات ان کی خواہش کے مطابق کرنے کا کہاگیا جس سے انکار کر دیاگیا۔اب پیپلز پارٹی صرف اقوام متحدہ سے ہی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے ۔