درہ آدم خیل میں امن جرگے کے دوران خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 46ہو گئی ،کئی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی

پیر 3 مارچ 2008 12:15

درہ آدم خیل میں امن جرگے کے دوران خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد ..
درہ آدم خیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2008ء)کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں امن جرگے کے دوران خود کش حملے میں جاں بحق افارد کی تعداد چھیالیس ہو گئی ہے ۔ سو سے زائد زخمی ہیں۔ جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے ۔ کئی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔یہ واقعہ زرغون خیل کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں پانچ قبائل کا جرگہ ہورہا تھا جس میں بارہ سو کے قریب جرگہ اراکین موجود تھے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں کئی اہم قبائلی رہنما بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اکتیس افراد کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ کئی کو آج سپر د خاک کیا جائے گا۔ ڈی سی او کوہاٹ کامران زیب نے دھماکے کے بعد درہ میں تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیئے ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے اور عوام میں خوف و ہراس پایا جا تا ہے ۔ دھماکے کے بتیس زخمی پشاور اور بعض کوہاٹ منتقل کئے گئے تھے ۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے ۔ نمائندہ کے مطابق درہ آدم خیل میں ہونے والا یہ پہلا خودکش حملہ ہے ۔