سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزازاحسن کا سکھر پہنچنے پر شاندار استقبال

پیر 3 مارچ 2008 20:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2008ء) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرچوہدری اعتزازاحسن گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے سکھر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

سکھر ایئر پورٹ پر پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ نواز اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ،سول سوسائٹی کے ارکان اور وکلاء کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔اس مو قع پر وکلاء نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے حق میں نعرے لگائے ۔چوہدری اعتز ا ز احسن سکھر ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کو رٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :