راولپنڈی،میاں نواز شریف کی مرزا اسلم بیگ سے ملاقات

بدھ 12 مارچ 2008 20:20

راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2008ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ سے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔میاں نواز شریف نے اپنی پارٹی کی جانب سے بحالی جمہوریت اور عدلیہ کے حوالے سے موقف سے آگاہ کیا۔