خیر پورٹامیوالی،مختلف ٹریفک حادثات میں معصوم بچے بچیوں سمیت5افراد جاں بحق

اتوار 30 مارچ 2008 14:11

خیرپور ٹامیوال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30مارچ 2008 )خیرپور ٹامیوال اور اس کے گردونواح میں ایک ہی دن 4مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق 6شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ اڈہ کھجی والا پرپیش آیا جہان ہائی وے روڈ پر تیز رفتار ویگن نمبرBR-6420نے دو معصوم بچیوں 5سالہ مصباح اور سات سالہ فوزیہ کو کچل دیا جو ہسپتال جاکر دم توڑ گئیں دوسرا حادثہ قائم پور میں پیش آیا ایک تیز رفتار کار نمبرLHR-6616نے موٹر سائیکل پر سوار دوافراد محمد بخش اور اس کا ساتھی کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہوگئے تیسرا حادثہ لال سوہانراہائی وے روڈ پر پیش آیا ایک تیز رفتار ہائی ایس نے8سالہ بچے غفور کو کچل دیا ایک دور حادثے میں ہیڈ سائفن پر ٹرالی الٹ جانے سے 6افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔