فیصل آباد میں دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ،، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہو گئی، 26سے زائد زخمی۔اپ ڈیٹ

بدھ 2 اپریل 2008 14:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2008ء) فیصل آباد کے علاقہ منصورآباد میں دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہو گئی ہے ۔ جبکہ 26سے زائد زخمی ہیں۔ جن میں سے دس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد فیصل آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔متعددافراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ گیس سلنڈر کے دھماکے کے بعد عمارت منہدم ہو گئی جس کے باعث متعدد افراد تاحال ملبے کے نیچے دبے ہو ئے ہیں ۔ امدادی کارروائیوں کے دوران دکان میں موجود ایک اور گیس سلنڈر پھٹنے سے تین امدادی کارکن بھی زخمی ہو ئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :