بھارت کے شہر ممبئی میں واقع جناح ہاؤس کے مالکانہ حقوق پر قائد اعظم کی نواسی کے صاحب زادوں نے بھی دعوی دائر کر دیا

جمعرات 3 اپریل 2008 12:26

بھارت کے شہر ممبئی میں واقع جناح ہاؤس کے مالکانہ حقوق پر قائد اعظم کی ..
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03اپریل 2008 ) بھارت کے شہر ممبئی میں واقع جناح ہاؤس کے مالکانہ حقوق پر مزید دوا فراد نے دعوی دائر کر دیا ہے۔ محمد ابراہیم اور شاکر ابراہیم قائد اعظم محمد علی جناح کی نواسی اشرف راجابالی کے صاحب زادے ہیں۔ یہ دونوں بھائی ممبئی میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ممبئی کی مقامی عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے جس کے تحت دونوں بھائیوں نے مالابار ہل کے اس بنگلے کے مالکانہ حقوق میں چھٹے حصے کا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب قائد اعظم کی صاحب زادی دینا واڈیا کی جانب سے بھی جناح ہاؤس پر مالکانہ حقوق کا مقدمہ چل رہا ہے۔اس سے پہلے حکومت پاکستان نے بنگلے پر دعوی دائر کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے کہا تھا کہ قائد اعظم کی اس ملکیت سے ہزاروں پاکستانیوں کے جذباتی وابستگی ہے۔ بھارتی حکومت کے مطابق قائد اعظم نے اپنی وصیت میں یہ بنگلہ اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح کے نام کر دیا تھا۔