چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری مری معاہدے کے مطابق30میں کسی بار میں خطاب کرنے نہیں جائیں گے ۔اعتزاز احسن

جمعرات 3 اپریل 2008 12:28

سکھر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03اپریل 2008 ) پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرچوہدر ی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری مری معاہدے کے مطابق30میں کسی بار میں خطاب کرنے کیلئے نہیں جائیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر جاتے ہوئے سکھر ائیر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدر ی اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اوروفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اوروزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی اپیل پرفیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر ججز کسی بار سے خطاب نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے مری میں جو معاہدہ کیا ہے ہمیں امید ہے اس کے مطابق 30دن کے اندر ججز بحال ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگرخدانخواستہ30دن کے اندر ججزبحال نہ ہوئیں تو پھر انشا ء اللہ لانگ مارچ ہوگااورعوام ہمار ساتھ ہونگے اس کے بعد ملک بھر کے وکلاء بھرپور احتجاج کرینگے اور چیف جسٹس ملک بھر وکلاء کے ججز اور عوام سے خطاب کریں گے