آصف علی زرداری کی مفاہمت کی پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہوگی ،امین فہیم

جمعرات 3 اپریل 2008 14:23

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03اپریل 2008 ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سیاسی مفاہمت کے حوالے جاری مفاہمت کی پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ مخدوم امین فہیم نے سکھرائیر پورٹ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی مسئلے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایااور نہ ہی ان کی خاموشی کسی مصلحت کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

امین فہیم نے کہا کہ وہ پارٹی کو مستحکم دیکھنا چاہیتے ہیں اس لیے پارٹی کو انتشار سے بچانے کیلئے انھوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔سیاسی مفاہمت کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی پالیسی کو انہوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ آصف زراداری کی مصالحت کی یہ پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا مقصدذوالفقار علی بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہے اور انشاء اللہ یہ ضرور پورے ہوں گے ۔ امین فہیم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے سکھر آئے تھے جس کے بعد وہ نوڈیرو گئے جہاں پر انھوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قبروں پر حاضری دی اور قبروں پر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی ۔