دہلی ہائی کورٹ نے فلم بلیک اینڈ وائٹ میں مسلمانوں کی کردار کشی پر ہدایت کار سبھاش گھئی اور اداکار انیل کپور کے خلاف نوٹس جاری کر دیئے

جمعرات 10 اپریل 2008 12:03

دہلی ہائی کورٹ نے فلم بلیک اینڈ وائٹ میں مسلمانوں کی کردار کشی پر ہدایت ..
نئی دہلی ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10اپریل 2008 ) دہلی ہائی کورٹ نے فلم بلیک اینڈ وائٹ میں مسلمانوں کی کردار کشی پر ہدایت کار سبھاش گھئی اور اداکار انیل کپور کے خلاف نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ذاکر حسین کالج کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر خالد علوی کے وکیل ایڈووکیٹ اسد علوی نے عدالت میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر، ہدایت کار ،اداکار اور اسکرپٹ رائٹر نے مشترکہ طور پر ایک ایسی فلم تخلیق کی ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھایا گیا ہے جو ہر اعتبار سے غلط ہے۔ڈاکٹر خالد علوی نے پیٹیشن میں کہا ہے کہ فلم بلیک اینڈ وائٹ میں انیل کپور کا کردار انہیں مد نظر رکھ کر تخلیق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کردار کے زریعے ان کی شخصیت کی تشریح غلط انداز میں کی گئی ہے۔ انیل کپور نے فلم میں ایک کالج کے مسلمان پروفیسر کا کردار ادا کیا ہے۔ عدالت نے فلم کے ہدایت کارسبھاش گھئی اور اداکار انیل کپور کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو تیئس مئی تک جواب دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :