سابق وفاقی وزیر شیر افگن نیازی کی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

جمعرات 10 اپریل 2008 20:43

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10اپریل 2008 ) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرشیرافگن خان نیازی نے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبرمیں ڈاکٹر شیرافگن نے وزیراعظم سے ملاقات میں انہوں نے وزیراعظم کو اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹرشیرافگن سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو ہرصورت بے نقاب کیاجائے گا اوران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر شیر افگن نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے حامیوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرینگے۔