کیپ ٹاٴن، جنوبی افریقہ: وومین اسپیکرز آف پارلیمنٹس کے اجلاس میں‌اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی شرکت

اتوار 13 اپریل 2008 11:40

کیپ ٹاٴن، جنوبی افریقہ: وومین اسپیکرز آف پارلیمنٹس کے اجلاس میں‌اسپیکر ..
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13 اپریل 2008) ‌خواتین ارکان پارلیمنٹ کے فورم وومین اسپیکرز آف پارلیمنٹس کا چوتھا سالانہ اجلاس جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں‌ منعقد ہوا جس میں پاکستان سے قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زمبابوے میں‌انتیس مارچ کو انتخابات کے بعد سامنے آنے والے بحران سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون اسپیکر ہونے کے ناطے اجلاس میں‌خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ بین الپارلیمانی یونین کا ایک سو اٹھاروں اجلاس تیرہ سے اٹھارہ اپریل تک کیپ ٹاؤن میں‌ہورہا ہے۔ اجلاس کا افتتاح جنوبی افریقہ کے صدر تھامبو امبیکی کریں‌گے۔