لندن،بلوچ رہنما نواب خیر بخش مری کے بیٹے ہربیار مری کورہاکردیاگیا

جمعرات 17 اپریل 2008 21:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2008ء) بلوچ رہنما نواب خیر بخش مری کے بیٹے ہربیار مری کورہاکردیاگیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن کی جیل میں قید نواب خیربخش مری کے بیٹے کو جمعرات کے ر وز ضمانت پر رہا کردیاگیاہے اور رہائی کے بعد ہربیار مری لندن میں ہی واقع اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلوچ رہنما نواب خیربخش مری کے بیٹے ہربیار مری کو گزشتہ سال دسمبر میں دہشتگردی کے الزام میں لندن سے گرفتار کرلیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :