Live Updates

چوہدری برادران کا دور ختم ہوگیا، پولیس اپنا قبلہ درست کرلے، شہباز شریف

ہفتہ 19 اپریل 2008 13:29

خیرپورٹامیوال (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19اپریل 2008 ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اپنا رویہ درست کرے چوہدری برادران کا دور ختم ہوگیا خواتین کے ہر طرح کے مسائل حل کیے جائیں گے بدعنوان سرکاری افسران کا احتساب کریں گے ہفتہ کے روز یہاں مسلم لیگ(ن)بہاؤلپور اور خیرپورٹامیوالی کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 8سالہ پنجاب پولیس میں مخالفین کے خلاف ناجائز اور جھوٹے مقدمے بنا کر پولیس کے ذریعہ تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کے محکمے کو درست کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں اب پولیس حاکم نہیں بلکہ عوام کی خادم کہلائے گی اگر کسی بھی پولیس آفیسرز اور اہلکار کے بارے میں کوئی شکایت ملی تو سختی سے نمٹا جائیگا شہباز شریف نے کہا کہ صحافی اس معاشرے کی آنکھ ناک اور کان ہیں وہ بدعنوان پولیس اہلکاران اورافسران کی نشاندہی کریں میں خود ان کا حتساب کرونگا انہوں نے کہا کہ ضلع بہاؤلپور کی تحصے ل خیرپورٹامیوالی میں نادیہ عباسی ریپ کیس کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات بھی صادر کردیے گئے ہیں میاں شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کی عزت وناموس کی حفاظت کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے اور خواتین کے ہر طرح کے مسائل حل کیے جائیں گے اور پاکستان کو سرسبزوشاداب بنایا جائیگا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات