پاکستان نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حتف VIشاہین 2 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

پیر 21 اپریل 2008 12:26

پاکستان نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حتف VIشاہین 2 بیلسٹک میزائل کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2008ء) پاکستان نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حتف VIشاہین 2 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے-پاکستان نے پیر کی صبح طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف VI شاہین 2 کی تربیتی مشقوں کے دوران ایک کامیاب آزمائش کی - میزائل کا تجربہ آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ نے کیا- تجربہ اسٹرٹیجک میزائل شاہین 2 کی آپریشنل تیاریوں کے جانچنے کا حصہ ہے واضح رہے کہ شاہین 2 پاکستان کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیسٹک میزائل سسٹم ہے جس کی رینج 2ہزار کلو میٹر ہے یہ سسٹم دو سالڈ فیول میزائل پر مشتمل ہے جو روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے- بحریہ کے سربراہ محمد افضل طاہر اور ایک بڑی تعداد میں سینئر فوجی افسران‘ سائنسدان اور انجنیئرز اس موقع پر موجود تھے بحریہ کے سربراہ نے تربیتی مشقوں کے دوران اس کامیاب تجربے پر آرمی سٹرٹیجک فورس کے افسروں‘سائنسدانوں اور انجنیئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی ایٹمی صلاحیت پر بجا طور پر فخر کر سکتا ہے-

متعلقہ عنوان :