60فیصدملکی برآمدات کی حامل ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید بحران کا شکار، 100سے زائدٹیکسٹائل ملیں بند
پیر 21 اپریل 2008 16:20
(جاری ہے)
ٹیکسٹائل انڈسٹری نے 4فیصد شرح سود پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی لیکن اب شرح سود 13فیصد سے زائد ہو چکی ہے ۔
جس کی وجہ سے انڈسٹری پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے ۔لہذااس کے قرضے ری شیڈول کئے جائیں ۔لوڈ شیڈنگ کا الگ پروگرام تشکیل دیا جائے ۔سابق حکومت نے مینو فیکچر نگ سیکٹر کو نظر انداز کر کے سروسز سیکٹر کو فروغ دیا ۔بنکاروزیر اعظم کے ترجیح اقدامات سے بینکوں کا منافع 7ارب سے بڑھ کر 120ارب تک پہنچ گیا جبکہ مینو فیکچرنگ سیکٹر کی گروتھ 20فیصد سے کم ہو کر 5فیصد تک آگئی ۔بھارت اور پاکستان کی 1991-92میں کاٹن کی پیداوا رایک جیسی تھی۔ آج بھارت کی کاٹن کی پیداوار 30ملین روئی کی گانٹھیں جبکہ ہماری کاٹن کی پیدا وار15ملین بیل تک بھی نہیں پہنچ سکی ۔بھارت میں 67فیصد رقبہ پر اس کی کامیاب ورائٹی بی ٹی کاٹن پیدا کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں زیادہ تر عام کاٹن کاشت ہو تی ہے جس کی کوالٹی خراب ہے ۔چیئر مین نیشنل بزنس مین فورم میاں زاہد انوار نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے تعاون سے چلنے والے ریسرچ ادارے بہتر نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے موجودہ حکومت پر زور دیا ہے کہ ریسرچ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔برآمدی شعبے پر عائد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ختم کر دیا جائے اور دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی ری بیٹ ،سب سڈی اور فریٹ سب سڈی جیسی ضروری سہولیات فوری طور پر بہم پہنچائی جائیں تا کہ وطن عزیز کا کماؤ پوت بحال ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.