ایم ایس ایف کے کارکن پاکستان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں،اقبال ظفر جھگڑا

ہفتہ 3 مئی 2008 15:23

پیرمحل( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03مئی2008 ) ایم ایس ایف کے کارکن ،پاکستان مسلم لیگ کا ہراول دستہ ہیں، جنہوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹ کر پارٹی کے لئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کی ہیں،جن پر ہمیں فخر ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینٹر اقبال ظفر جھگڑا نے ضلعی مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سمینار سے خطاب میں کیا ایم ایس ایف کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی جمہوری حکومت کی طرف سے طلباء تنظیموں کی بحالی کا اعلان نہائت خوش آئند ہے ، ایم ایس ایف آئندہ ملک بھر میں تمام عہدوں پر یونین انتخابات میں امیدوار کھڑے کرے گی ، جس کے لئے ایم ایس ایف کے کارکنوں کو بھر پور تیاریاں شروع کر دینا چاہیں ، تاہم طلباء اس کے ساتھ ساتھ پڑھائی کی طرف بھی توجہ دیں، ضلعی چیف آرگنائز رامتثال احمد ،نے کہا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن قائد اعظم محمد علی جناح کے ہر اول دستہ کا کردار ادارکرتے ہوئے پاکستان کے حصول کو ممکن بنایا انشاء اللہ موجودہ بحرانوں کے خاتمہ کے لیے میاں محمد نوازشریف ، میاں محمد شہباز شریف کے شانہ بشانہ حصہ لے کر قومی ہیروز کی بحالی کو ممکن بنائیں گے اس موقع پر ایم ایس ایف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آفتاب اکبر چوہدری افتخار گھمن ۔

(جاری ہے)

اعظم فاروق بلوچ آف جھنگ،میاں محمداجمل مرکزی راہنماایم ایس ایف،عامررفیق،چوہدری سردارخالدڈویژن صدر،طارق گجرایڈوکیٹ صوبائی صدر،راناجاوید ،شاہد ایڈوکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدے دار وکارکن بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :