فیسکو کا30 سرکاری اور نیم سرکاری نادہندہ محکموں کیخلاف واجبات کی وصولی کیلئے آپریشن کا فیصلہ

جمعہ 9 مئی 2008 18:08

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09مئی2008 ) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے30 سرکاری اور نیم سرکاری نادہندہ محکموں کے خلاف واجبات کی وصولی کے لئے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کے ذمہ 79.78ملین کے واجبات ہیں۔ کمپنی نے نادہندگان کو پندرہ دن کے اندرادائیگی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ نوٹس کی مدت پوری ہونے کے بعد بقایاجات جمع نہ کرانے والے اداروں کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔

فیسکو نادہندہ سرکاری اداروں میں محکمہ دفاع کے ذمہ 17لاکھ ، پاکستان ٹیلی کیمونیکشن کے ذمہ 7لاکھ چالیس ہزار، پنجاب پولیس کے ذمہ ایک کروڑ 24لاکھ روپے، پنجاب جیل خانہ جات کے ذمہ 7لاکھ 50ہزار، پنجاب سکارپ کے ذمہ 20لاکھ10ہزار روپے ، پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور کے ذمہ 53لاکھ 80ہزار، پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 6لاکھ 60ہزار ، واسا کے ذمہ 15لاکھ 80ہزار، بیسک رورل ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بھکر کے ذمہ 6لاکھ 10ہزارروپے ، ڈسٹرکٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز بھکر کے ذمہ 6لاکھ نوے ہزار ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ذمے 6لاکھ 60ہزار ، بوائز سکول ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ذمہ 6لاکھ روپے ، ریونیورڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد 11لاکھ 10ہزار ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہسپتال ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میانوالی کے ذمہ 8لاکھ پچاس ہزار، ڈسٹرکٹ روڈ اینڈ بلڈنگ گورنمنٹ میانوالی 5لاکھ10ہزار، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال سرگودھا6لاکھ 30ہزار ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال جھنگ7لاکھ 40ہزار، ٹی ایم اے فیصل آباد سٹی 5لاکھ 20ہزار، ٹی ایم اے جھنگ کے ذمہ 16لاکھ 10ہزار، ٹی ایم اے چنیوٹ 8لاکھ 70ہزار، ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ5لاکھ 20ہزار، ٹی ایم اے سرگودھا85لاکھ 10ہزار ، ٹی ایم اے بھلوال 5لاکھ 90ہزار، ٹی ایم اے خوشاب16لاکھ ، ٹی ایم اے میانوالی 95لاکھ 20ہزار، ٹی ایم اے عیسی خیل 92لاکھ 60ہزار ، ٹی ایم اے لائلپور ٹاؤن 22لاکھ 80ہزار ، ٹی ایم اے مدینہ ٹاؤن 55لاکھ 30ہزار، ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن44لاکھ 20ہزار، ٹی ایم اے جناح ٹاؤن 29لاکھ 30ہزار روپے کے واجبات ہیں۔

(جاری ہے)

فیسکوترجمان کے مطابق ان اداروں کو قبل ازیں بھی ادائیگی کے لئے نوٹس بھیجوائے گئے تھے مگر مذکورہ اداروں کی طرف سے بقایاجات جمع نہیں کروائے گئے ۔ یہ ریکوری مہم واجبات کی وصولی تک جاری رہے گی۔