چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وزیر اعظم کو بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے بریفنگ۔طاقت کا کم سے کم استعمال کرکے امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے ، وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی

جمعہ 9 مئی 2008 18:56

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وزیر اعظم کو بلوچستان میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2008ء) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں طاقت کا کم سے کم استعمال کر کے امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم کو وزیراعظم ہاوس میں چیف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران آرمی چیف نے حکومت کی جانب سے فوج اور ایف سی کی مدد سے بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کو سراہا۔

جبکہ وزیر اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان میں امن کے قیام اور معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔اور ضرورت پڑنے پر کم سے کم طاقت کا استعمال کیا جائے تاکہ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے ۔