اردو ادب کے معروف مصنف اور معاشرتی ناہمواریوں کے بے باک نقاد سعادت حسن منٹو کا آج چھیانوے واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

اتوار 11 مئی 2008 13:08

اردو ادب کے معروف مصنف اور معاشرتی ناہمواریوں کے بے باک نقاد سعادت ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11مئی2008 ) اردو ادب کے معروف مصنف اور معاشرتی ناہمواریوں کے بے باک نقاد سعادت حسن منٹو کا آج چھیانوے یوم پیدائش منایا جارہا ہے،سعادت حسن منٹو گیارہ مئی انیس سو بارہ میں بھارتی پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ان کے والد غلام حسن منٹو امرتسر میں سب جج کے عہدے پر فائز تھے۔قانون دان گھرانے کے ادب دوست ماحول میں انکی پرورش ہوئی۔

(جاری ہے)

منٹو نے لدھیانہ کے اخبار مساوات میں ملازمت سے اپنی علمی زندگی کا آغاز کیا اور قلم سے یہ رشتہ مرتے دم تک نبھایا۔سعادت حسن منٹو اٹھارہ جنوری انیس سو پچپن کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ منٹو نے اپنے افسانوں میں معاشرے کے ان تلخ حقائق پر قلم اٹھایا جس پر دوسرے ادیب لکھنے سے گریزاں تھے۔ آتش پارے،،دھن،لذت سنگ،سیاہ ة حاشیے،،برقعے،ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر لازوال ادبی تصانیف منٹو نے یادگار چھوڑی ہیں‌۔