بنگلہ دیشی عدالت کا محصور پا کستانیوں کو37 سال بعد بنگلہ دیش کی شہر یت دینے کا حکم

پیر 19 مئی 2008 11:35

بنگلہ دیشی عدالت کا محصور پا کستانیوں کو37 سال بعد بنگلہ دیش کی شہر یت ..
ڈھا کہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2008ء) بنگلہ دیشی عدالت نے محصور پا کستانیوں کو37 سال بعد بنگلہ دیش کی شہر یت دینے کا حکم دے دیا ہے۔سقو ط ڈھا کہ کے وقت بنگلہ دیش میں پھنس جا نے والے لا کھوں پاکستانی کیمپوں میں کسمپر سی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے، کسی پا کستانی حکومت نے ان کی وطن واپسی کے اقداما ت نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ1971 میں جو پا کستانی بچے تھے یا سقوط ڈھا کہ کے بعد پیدا ہوئے وہ بنگلہ دیش کے شہر ی ہیں۔

انہیں آئند ہ انتخا بات میں ووٹ ڈالنے کا حق بھی حا صل ہو گا ۔وزارت داخلہ کے مطابق دو لاکھ بے گھر پاکستانیوں کو بنگلہ دیش کی شہر یت مل گئی ہے تا ہم اب بھی ڈیڑھ لا کھ پا کستانی ایسے ہیں جو وطن واپس جا نا چاہتے ہیں اور جنہوں نے بنگلہ دیش کی شہر یت لینے کا فیصلہ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :