وزیراعظم پاکستان کی مصر کے صدر اور اردن کے وزیراعظم سے ملاقاتیں،دفاع،سکیورٹی، تجارت و سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 19 مئی 2008 18:30

وزیراعظم پاکستان کی مصر کے صدر اور اردن کے وزیراعظم سے ملاقاتیں،دفاع،سکیورٹی، ..
شرم الشیخ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2008ء) پاکستان مصر اور اردن نے دفاع،سکیورٹی،تجارت،سیاحت اور اقتصادی شعبے میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل و گیس ،ٹیلی مواصلات اور سیمنٹ سازی کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں پاکستان اردن کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں فنی مہارت فراہم کر سکتا ہے- وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں مصر کے صدر حسنی مبارک اور اردن کے وزیراعظم نادرواحدی سے ملاقات کی- وزیراعظم نے حسنی مبارک سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ دفاع،سکیورٹی،تجارت اور اقتصادی شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارت، تیل و گیس، ٹیلی کام، سیمنٹ سازی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں- وزیراعظم نے مصر کے اورسکام گروپ کی جانب سے پاکستان میں ٹیلی مواصلات اور سیمنٹ سازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو سراہا- انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ بزنس کونسل کا افتتاحی اجلاس جلد منعقد ہوناچاہئے تاکہ دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے- مصر کے صدر حسنی مبارک نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاشی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہو نے وزیراعظم پاکستان کو ایوان سے متفقہ اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد دی-دریں اثناء اردن کے وزیراعظم نادر واحدی کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملک سائنس و ٹیلنالوجی،دفاع، سکیورٹی، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں- وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اردن کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں فنی مہارت فراہم کر سکتا ہے جبکہ اردن پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فضائی سفر کیلئے پروازوں کے دوبارہ آغاز کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا گیا-انہوں نے کہا کہ اردن ایٹمی شعبے میں پاکستان کی معاونت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ملاقات میں پاکستانی وفد میں ماحولیات کے وفاقی وزیر حمید اللہ خان آفریدی، خزانے اور اقتصادی امور کی وزیراعظم کی خصوصی مشیر حنا ربانیکھر اور اسٹیٹ بنک کی گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر بھی شامل تھی-

متعلقہ عنوان :