معزول چیف جسٹس آج فیصل آباد بار سے خطاب کریں گے

ہفتہ 24 مئی 2008 13:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2008ء) معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج شام فیصل آباد بار سے خطاب کریں گے وہ وکلاء اور سول سوسائٹی کے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد سے فیصل آبا د کے لئے روانہ ہو رہے ہیں ۔ اسلام آباد سے فیصل آباد کے راستے میں علاقائی بار کونسلز کے نمائندہ وفود قافلے میں شامل ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

تاہم چیف جسٹس کا قافلہ راستے میں کسی جگہ قیام نہیں کرے گا ۔سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن کے مطابق چیف جسٹس کے فیصل آباد اور دیگر بار کونسلز سے خطاب لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کی تحریک کسی حکومت کے خلاف نہیں ہے بلکہ آزاد اور غیر جانب دار عدلیہ کی بحالی کے لئے ہے ۔