افغانستان میں متعدد طالبان کو ہلاک کرنے کا امریکی دعویٰ، پاکستان اپنی سرزمین سے کابل پر حملے رکوائے ، افغان وزارت دفاع کا مطالبہ

ہفتہ 24 مئی 2008 20:32

افغانستان میں متعدد طالبان کو ہلاک کرنے کا امریکی دعویٰ، پاکستان اپنی ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2008ء) امریکی فوج نے افغانستان میں متعدد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین سے حملے رکوائے ۔ امریکی فوج کے مطابق گرم سر میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں متعد طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ چھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرم سر کو طالبان کا منصوبہ بندی اور نقل وحمل کا مرکز سمجھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد ظاہر عظیمی نے پاکستانی طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے اس بیان کو افغانستان کے معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں امریکیوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ افغانستان کے خلاف حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے ۔ ادھر فرانس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مفاہمت کے لیے افغان حکومت طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں خود کو ملوث کرے ۔