عراق میں بم دھماکوں میں دو امریکی فوجی ہلاک اور د وزخمی

پیر 26 مئی 2008 12:41

بغدادوعراق میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں میں دو امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔بغداد میں امریکی فوج کے بیان کے مطابق صلاح الدین صوبے میں امریکی فوج کی گاڑی گشت کے دوران سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا ئی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ادھر بغداد کے جنوبی قصبے الشامیہ میں بھی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا جبکہ شمالی بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :