امریکی خلائی شٹل فنکس نے مریخ کی تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردیں

پیر 26 مئی 2008 13:41

امریکی خلائی شٹل فنکس نے مریخ کی تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2008ء) امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلائی شٹل فنکس نے مریخ کی تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردی ہیں۔ فنکس دس ماہ میں اڑسٹھ کروڑ کلومیٹر خلائی سفر طے کرنے کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب سرخ سیارے پر اتری تھی۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ مینیجر بیری گولڈین نے میڈیا کو بتایاکہ فنکس نے مریخ کی برفانی سطح، اپنے پیر اور سولر پینل کی تصاویر زمین پر بھیجی ہیں۔ انیس سو چہتر کے بعد پہلی بار ناسا کی خلائی شٹل کامیاب کے ساتھ مارس کے سطح پر بحفاظت اتری ہے ۔ فنکس مریخ کی سطح پر تین ماہ موجود رہے گی اور نوے دن کی کھدائی کے دوران سیارے کی برفیلی سطح سے مٹی اور برف کے نمونے حاصل کرے گی۔ جس کا مقصد مریخ پر زندگی کے بارے میں جاننا ہے ۔

متعلقہ عنوان :