افغان مہاجرین کا انخلاء مکمل ہو نے کے بعد جلوزئی کیمپ بند ،بارہ ہزار سات سو تیس خاندانوں کو افغانستان بھیجا گیا ،انچار ج جلوزئی کیمپ مقبول شاہ روغان

جمعہ 30 مئی 2008 13:09

افغان مہاجرین کا انخلاء مکمل ہو نے کے بعد جلوزئی کیمپ بند ،بارہ ہزار ..
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2008ء) نوشہرہ میں جلوزئی افغان مہاجر کیمپ کو مہاجرین کا انخلا مکمل ہونے کے بعد بندکردیا گیاہے ۔ کیمپ کے انچارج مقبول شاہ روغان نے نوشہرہ میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون سے بارہ ہزار سات سو تیس خاندانوں کو افغانستان بھیجا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جلوزئی کیمپ کو بند کرنے کے لئے پندرہ مارچ کو آپریشن شروع کیا گیا تھا جبکہ کیمپ میں قائم تعلیمی اور صحت کے مراکز کا کنٹرول صوبائی حکومت نے سنبھال لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :