پاکستان اور سوڈان کے مابین باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر کا لاہور میں خطاب

ہفتہ 31 مئی 2008 12:12

پاکستان اور سوڈان کے مابین باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے دونوں ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31مئی2008 ) سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سوڈان کے مابین گہرے باہمی روابط قائم ہیں جسے مزید فروغ دینے کے لئے دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کے مختصر دورے کے موقع پر ایوان تجارت و صنعت لاہور کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ سوڈان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور اس میں‌اضافے کی شرح گیارہ فیصد ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

سوڈان کے صدر نے مزید کہا کہ ملک میں‌امن قائم ہو چکا ہے، جاپانی فوج کی آمد کا مقصد انفراسٹرکچر کی بحالی اور بارودی سرنگوں‌کا خاتمہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوڈان کی حکومت میں‌تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی حاصل ہے اور ملک میں آئندہ برس عام انتخابات ہو ں‌گے۔ صدر عمر حسن البشیر کا کہنا تھا کہ سوڈان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں، ‌پاکستانی تاجروں‌کو چاہیے کہ وہ سوڈان میں سرمایہ کاری کریں‌۔ اس موقع پر سوڈان کے صدر اور ایوان تجارت و صنعت لاہور کے صدر محمد علی میاں‌ نے باہمی تجارت کے فروغ‌کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ۔ سوڈان کے صدر مختصر قیام کے بعد وطن روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :