اللہ تعالیٰ نے مجھے ملک کی عدلیہ کے سب سے بڑے عہدے سے نوازا ہے ، وکلاء کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں، چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کا خیر پور ڈسٹرکٹ بار سے خطاب

ہفتہ 31 مئی 2008 16:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی۔2008ء) چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ملک کی عدلیہ کے سب سے بڑے عہدے سے نوازا ہے اور وہ کلاء کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ خیر پور میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا بنیادی کردار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سندھ میں افسران اور عدالتی عملے کی تنخواہوں کو مزید پرکشش بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ججز کی تنخواہوں میں ممکنہ حد تک اضافہ کیا جائیگا۔ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کا کہنا تھا کہ سندھ میں ماتحت عدالتوں کو نوے کروڑ روپے مالیت کے کمپیوٹر ز فراہم کئے گئے ہیں ۔ اس سے پہلے چیف جسٹس نے خیر پور میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا ۔