مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کے آئینی پیکیج پر تحفظات ہیں۔وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی فیصل آباد میں پریس کانفرنس

پیر 2 جون 2008 13:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2008ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کے آئینی پیکیج پر تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی پیکیج کے ذریعے صدر پرویز مشرف کے دو نومبر کے غیر آئینی اقدام کو تحفظ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معزول جج بحال ہوگئے تو مسلم لیگ ن وفاقی وزارتیں دوبارہ قبول کرلے گی۔