صدر پرویز مشرف ماضی کا حصہ بن چکے ہیں انہیں بھول جانا چاہئے،امریکا ، پاکستان میں جو انقلاب لانا چاہتا ہے ، وہ تحریک سے نہیں سازشوں سے آئے گا،سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کا ایوان عدل لاہور میں خطاب

جمعرات 5 جون 2008 12:45

صدر پرویز مشرف ماضی کا حصہ بن چکے ہیں انہیں بھول جانا چاہئے،امریکا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05جون2008 ) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف ماضی کا حصہ بن چکے ہیں انہیں بھول جانا چاہئے،امریکا ، پاکستان میں جو انقلاب لانا چاہتا ہے ، وہ تحریک سے نہیں سازشوں سے آئے گا،ایوان عدل لاہور میں ہائی کورٹ بار سے اپنے خطاب میں انھون نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے فوج کو سیاست سے الگ رکھنے کا فیصلہ بڑا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی و دینی جماعتیں کسی نہ کسی صورت میں سازشوں کا حصہ رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اپنی طاقت کا اندازہ کر لے تو انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد لوگوں کی سوچ بدل گئی۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہنگامی حالت میں کس طرح آگے بڑھا جا سکتا ہے، مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے ہاتھ میں اب اختیار نہیں لیکن سازشیں جاری ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایوب خان اپنے ساتھ امریکہ کی لعنت لائے تھے۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے راستے کی رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔