معزول ججز کی بحالی کے لئے لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ ،،وکلا کے قافلے سکھر سے ملتان کے لئے روانہ ،،سینئیر وکلا رہنما قافلے کی قیادت کر رہے ہیں

منگل 10 جون 2008 12:11

سکھر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جون2008 ) معزول ججز کی بحالی کے سلسلے میں وکلا کا لانگ مارچ دوسرے مرحلے میں داٴخل ہو رہا ہے ۔ وکلا، سول سوسائٹی، سیاسی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل قافلے سکھر سے ملتان کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر ہائی کورٹ کے احاطے میں سندھ اور بلوچستان کے چھوٹے بڑے اضلاع سے لانگ مارچ میں شامل وکلا، سول سوسائٹی، سیاسی تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجودتھی ۔

جہاں ان کے لئے ناشتے کا انتظام کیا گیا تھا۔ جس کے بعد وکلا کا قافلہ علی احمد کرد، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر امداد علی اعوان اور ہائیکورٹ بار کےسیکریٹری شبیر شر، رشید اے رضوی اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں ملتان کے لئے روانہ ہوگیا ۔لانگ مارچ میں سندھ ہائیکورٹ کے معزول ججز کے خاندان کے افراد اور سول سوسائٹی کی خواتین کی بڑی تعداد خصوصی طور پر شرکت کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :