گندہ پانی پینے سے دنیا بھر میں روزانہ چار ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں‘اقوام متحدہ

پیر 23 جون 2008 14:35

گندہ پانی پینے سے دنیا بھر میں روزانہ چار ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں‘اقوام ..
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2008ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گندہ پانی پینے سے دنیا بھر میں روزانہ چار ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں- اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جیمز برتھرم نے سنگاپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں روزانہ چار ہزار افراد گندہ پانی پینے اور اس سے ملحقہ بیماریوں سے ہلاک ہو جانے ہیں انہوں نے کہا کہ گندے پانی کا مسئلہ ترقیافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور اگر اس کے روک تھام کیلئے سخت اقدامات بند اٹھائے گئے تو یہ مسئلہ سنگین بحران کی صورت اختیار کرے گا-واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال گندہ پانی پینے اور اس سے ملحقہ بیماریوں کی وجہ سے 16 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے-