سانحہ لال مسجد کا ایک سال مکمل ہونے پر القاعدہ کے میڈیا سیل اسحاب کی جانب سے وڈیو پیغام جاری، غازی عبد الرشید اور سانحہ لال مسجد میں مارے جانیوالے افراد کو خراج عقیدت

جمعہ 4 جولائی 2008 15:02

سانحہ لال مسجد کا ایک سال مکمل ہونے پر القاعدہ کے میڈیا سیل اسحاب کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی۔2008ء) سانحہ لال مسجد کا ایک سال مکمل ہونے پر القاعدہ کے میڈیا سیل اسحاب کی جانب سے وڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے ۔ اے آروائی ون ورلڈ کو موصول ہونیوالا القاعدہ کا وڈیو پیغام پہلی مرتبہ اردو زبان میں جاری کیا گیا ہے اس پیغام میں اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے دیگر رہنماوں کے گزشتہ پیغامات کے ذریعے غازی عبد الرشید اور سانحہ لال مسجد میں مارے جانیوالے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور اسامہ بن لادن کی جانب سے غازی عبدالرشید کو امام امت قرار دیا ہے ۔

پیغام میں ایمن الزواہری نے شہداء لال مسجد کو حق کی راہ میں جدوجہد کرنے والا مجاہد قرار دیا ہے ۔ پاکستانی عوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ موجودہ خارجہ پالیسی کی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

وڈیو ٹیپ میں اسامہ بن لادن ایمن الزواہری اور ابو یحیٰ الابی کے گزشتہ پیغامات بھی موجود ہیں جس میں غازی عبدالرشید کو امام امت قرار دیا گیا ہے ۔

اسحاب کی جاری کردہ وڈیو ٹیپ میں دینی و سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہنماوٴں پر بھی شدید تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ دینی جماعتیں اقتدار کے حصول کیلئے سازشوں کا شکار ہورہی ہیں۔ وڈیو پیغام میں امت مسلمہ سے امریکہ کیخلاف جہاد کی اپیل کرتے ہوئے پاکستانی قبائل اور مجاہدین کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ وڈیو پیغام میں لندن حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے ، دنیا کے مختلف ملکوں میں القاعدہ کی کارروائیوں کی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :