معزول ججوں کی بحالی کے لئے کسی مارچ کے بجائے عدالتوں کی تالا بندی کی جائے ، آل پاکستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کی پاکستان بار کونسل کو تجویز

ہفتہ 5 جولائی 2008 17:59

معزول ججوں کی بحالی کے لئے کسی مارچ کے بجائے عدالتوں کی تالا بندی کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2008ء) آل پاکستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز نے پاکستان بار کونسل کو تجویزدی ہے کہ آئندہ لانگ مارچ یا ٹرین مارچ کے بجائے عدالتوں کی تالا بندی کی جائے تاکہ معزول ججز بحال ہو سکیں۔

(جاری ہے)

لاہور میںآ ل پاکستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے راولپنڈی ہائی کورٹ بار صدر عصمت اللہ نے بتایا کہ اجلاس نے پیپلز پارٹی کے آئینی پیکج کو مکمل مسترد کرتے ہوئے اسے عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف قرارددیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وکلاء تنظیموں کا کوئی عہدیدار پی سی او ججز کے سامنے پیش نہیں ہوگا تاکہ تحریک میں مزید شدت لائی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :