وزیراعظم نے کراچی میں عمارت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، فوری تحقیقات کا حکم ۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو زخمیوں کی عیادت اور امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت

اتوار 6 جولائی 2008 15:41

وزیراعظم نے کراچی میں عمارت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، فوری تحقیقات ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جولائی2008 ) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں عمارت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کی صبح کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تین منزلہ عمارت کے گرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اس موقع پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کریں اورامدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

وزیر اعظم واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت کی دعا کی ۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں عمارت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر گیارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے