کابل بم دھماکے،کنٹرول لائن پراعتماد سازی کے اقدامات پر عمل درآمدکیلئے پاک بھارت مذاکرات ملتوی

منگل 8 جولائی 2008 23:06

کابل بم دھماکے،کنٹرول لائن پراعتماد سازی کے اقدامات پر عمل درآمدکیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2008ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن کے آرپار اعتماد سازی کے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے جمعرات کو ہونے والے مذاکرات ملتوی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لئے بھارتی وفد کی سربراہی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری ٹی سی راگھوان نے کرنا تھی تاہم کابل میں ہونے والے بم دھماکے کے باعث انہیں افغانستان جانا پڑا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کی نئی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم دونوں ممالک کے سفارتی چیلنجز کے ذریعے نئی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔