روس نے جمہوریہ چیک میں امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کی صورت میں یورپی ملکوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

بدھ 9 جولائی 2008 12:08

روس نے جمہوریہ چیک میں امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کی صورت میں ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2008ء) روس نے جمہوریہ چیک میں امریکی دفاعی نظام کی تنصیب کی صورت میں یورپی ملکوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔ واشنگٹن نے ماسکو کی دھمکی کو یورپی ملکوں کو امریکا کیخلاف بھڑکانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ امریکہ اورجمہوریہ چیک کے درمیان امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کا معاہدہ پیراگوئے میں طے پایا ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو میں وزارت خارجہ نے دھمکی دی ہے کہ روسی سرحد پر امریکی میزائل دفاعی نظام نصب ہو ا تووہ اپنے میزائلوں کا رخ یورپی ملکوں کی جانب موڑ دے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ نظام نصب کیا گیا تو روس سفارتی احتجاج نہیں کرے گا بلکہ اس کو روکنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کرے گا ۔پیراگوئے میں معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس نے معاہدے کو تاریخی قرار دیا۔ کونڈولیزا رائس کا کہنا تھا کہ اس نظام کی تنصیب کا مقصد مشرق وسطی بالخصوص ایران کے خطرے سے نمٹنا ہے ۔ پیراگوئے میں دفاعی میزائل نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :