ضلع ہنگو میں چھ رکنی جرگہ سولہ سرکاری اہلکاروں کی رہائی کے لئے مقامی طالبان سے آج مزید مذاکرات کر رہا ہے ،، دوآبہ میں گزشتہ روز سے نافذ کرفیو بدستور برقرار، سرچ آپریشن جاری

جمعہ 11 جولائی 2008 11:55

ضلع ہنگو میں چھ رکنی جرگہ سولہ سرکاری اہلکاروں کی رہائی کے لئے مقامی ..
ہنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 11جولائی 2008ء) صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں چھ رکنی جرگہ سولہ سرکاری اہلکاروں کی رہائی کے لئے مقامی طالبان سے آج مزید مذاکرات کر رہا ہے۔ دوسری جانب ہنگو کے علاقے دوآبہ میں گزشتہ روز نافذکیا جانے والاکرفیو بدستور برقرار ہے اور فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ضلع ناظم حاجی خان افضل کی سربراہی میں جرگہ ڈی سی او ہنگو کے دفتر میں مقامی طالبان سے اہلکاروں کی رہائی کے لئے مزید بات چیت کرے گا ۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے دوران طالبان اپنے مطالبات پیش کریں گے جن سے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ طالبان کے ساتھ گذشتہ روز ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا تھا اور طالبان نے مغویوں کی رہائی اپنے سات ساتھیوں کی رہائی سے مشروط کردی تھی۔ جس کے بعد گرفتار افرادکی رہائی کے لیے مفتی دین محمد اظہر کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ادھر دوآبہ میں گزشتہ روز سے نافذ کرفیو برقرار ہے۔ جس کے باعث مقامی آبادی گھروں میں محصور ہے۔ علاقے میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :