پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی نے کراچی سے ملنے والا تابکاری مواد تلف کردیا

جمعہ 11 جولائی 2008 18:39

پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی نے کراچی سے ملنے والا تابکاری مواد تلف کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2008ء) پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں دو بکسز میں ملنے والا والا تابکاری مواد تلف کردیا ہے ۔ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے واضح کیا کہ تلف کیا گیا تابکاری مواد معمولی نوعیت کا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان بکسز کی ساخت اور حجم کی بناء پر یہ تصور کیا گیا کہ اس میں موجود مواد کی مقدار زیادہ ہوگی۔ تاہم اس میں نہ صرف مواد کم تھا بلکہ اس میں تابکاری اثرات بھی بہت ہی کم تھے ۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ مواد تیل اور گیس کی تلاش میں استعمال ہوتا ہے اور اس تابکاری مواد کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی تمام اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :